تاثیر 16 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) 15 اگست 2026 کو یوم آزادی کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر روہتاس ضلع کے انچارج وزیر اور حکومت بہار کے فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کے وزیر شری اشوک چودھری نے نیو فضل گنج اسٹیڈیم سہسرام ضلع روہتاس کی تقریب کے مرکزی مقام پر پرچم کشائی کی ۔ پرچم کشائی کے بعد عزت مآب وزیر نے پریڈ کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر روہتاس شری دیپک کمار مشرا، پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس شری روشن کمار، فاریسٹ ڈویژن آفیسر روہتاس، ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر روہتاس شری وجئے کمار پانڈے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر روہتاس شری مدن رائے، میونسپل کمشنر میونسپل کارپوریشن سہسرام، سول سرجن روہتاس، ڈی پی آر او اور دیگر افسران موجود تھے ۔ ضلع کے باشندوں سے اپنے خطاب میں عزت مآب وزیر نے تعلیم، سڑکیں، بجلی، سماجی بہبود اور صنعت کے ساتھ مختلف فلاحی اسکیموں میں حکومت کی کامیابیوں کا تفصیل سے ذکر کیا ۔ اسکے بعد معزز وزیر نے مختلف شعبوں میں نمایاں کام کرنے والے افراد کو اعزاز سے نوازا۔ ضلع کلکٹر دیپک کمار مشرا نے ضلع کلکٹریٹ میں پرچم کشائی کی اور سلامی لی ۔ پروگرام کی نظامت معروف ناظم متین سہسرامی اور آکاشوانی سہسرام کے کلاکار رجنیش سریواستو نے کی جبکہ پولس لائن ڈیہری میں پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس شری روشن کمار نے، ڈی آر ڈی اے احاطہ میں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے نے قومی پرچم کو سلامی دی ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مدن رائے نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس احاطہ میں، سب ڈویژنل آفیسر ڈاکٹر نیہا کماری نے سب ڈویژنل احاطہ میں پرچم پھہرایا اور سلامی دی ۔ سہسرام میونسپل کارپوریشن میں میئر، مختلف میونسپل کونسلوں، نگر پنچایتوں، گرام پنچایتوں، اسکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں کے سربراہان نے پرچم کشائی کی اور سلامی دی۔ گوپال نارائن یونیورسٹی میں چانسلر گوپال نارائن سنگھ، روہتاس ضلع پریشد میں چیئرپرسن پونم بھارتی، مولانا آزاد میموریل میں ڈاکٹر معراج الاسلام، ضلع جے ڈی یو دفتر میں بندا چندرونشی، کانگریس، آر جے ڈی، بی جے پی اور دیگر کئی سیاسی جماعتوں کے دفاتر کے ساتھ ساتھ پرگیہ نیکیتن میں ڈائریکٹر ہمانشو ترپاٹھی، مسلم گرلز اسکول میں برہان الدین، طلعت اردو مڈل اسکول میں پرنسپل رابعہ خاتون، براڈیہہ اسکول میں پرنسپل وجاہت حسین، روہتاس لائبریری میں روی بھوشن ساہو، اردو مڈل اسکول اکوڑھی گولہ میں نورالہدی، میری پبلک اسکول میں ڈائریکٹر اجئے کمار، بشریٰ ایجوکیشن پارک باراڈیہہ میں شعیب رومی، یئ ایم پبلک اسکول میں راج گری سنگھ، کوشواہا بھون میں شیو کمار سنگھ ایڈوکیٹ، اقرا اکیڈمی میں ڈائیرکٹر شاہد جمال کے ساتھ دیگر مقامات پر بھی پرچم کشائی کی گئی اور دیگر پروگرامس کا انعقاد کیا گیا ۔ متذکرہ پرچم کشائی کے ساتھ ساتھ تمام سرکاری، نجی اور سیاسی جماعتوں کے دفاتر، یادگاروں اور اسکولوں میں ثقافتی پروگرام اور پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں بچوں کا جوش و خروش دیدنی تھا ۔ موقع پر سماجی کارکن صغیر احمد، ایس کے جبین، سلام بیگ، رام پکار پانڈے عرف مان بابا، ڈاکٹر جاوید اختر، جیاناتھ پانڈے، توحید اعظم ایڈووکیٹ، برج بھوشن پانڈے، صحافی اختر امام انجم، سراج علی انصاری، سہیل اختر خان، دھرمیندر چوبے، اسلم انصاری، اجئے چوبے، ظہیر فاروقی، چاند اشرف، گریش چندر پانڈے، فرحان احمد، شبھم پانڈے، اریشا شہزاد، موہت پانڈے، شہزاد حسین، شیوم پانڈے، ریاض احمد، پردیپ مشرا، اور سداما چندرونشی بھی موجود تھے ۔ مورخہ 14 اگست 2026 کو ہر گھر ترنگا ابھیان کے ایک حصہ کے طور پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فن، ثقافت اور امور نوجوان کے مشترکہ زیر اہتمام ایک عظیم الشان ترنگا یاترا کا انعقاد کیا گیا، یہ ضلع کے انچارج وزیر اور حکومت بہار کے فوڈ اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے وزیر جناب اشوک چودھری کی موجودگی میں اور ضلع مجسٹریٹ روہتاس شری دیپک کمار مشرا اور پولس سپرنٹنڈنٹ روہتاس شری روشن کمار کی قیادت میں منعقد کیا گیا ۔ ترنگا یاترا کلکٹریٹ کمپلیکس سے شروع ہوئی اور گاندھی چوک، کرگہر گیٹ, سرکٹ ہاؤس سے ہوتی ہوئی کلکٹریٹ کمپلیکس پر اختتام پذیر ہوئی ۔ یاترا میں تقریباً 6000 لوگوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا، پورا سہسرام شہر وندے ماترم’’بھارت ماتا کی جئے‘‘ اور حب الوطنی کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

