گانجہ ا سمگل کرتے ہوئے میاں بیوی گرفتار، 3 کلو 935 گرام گانجہ برآمد

تاثیر 17 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دموہ، 17 اگست:مدھیہ پردیش کے دموہ میں سٹی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے گانجے کی اسمگلنگ کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 3 کلو 935 گرام گانجہ برآمد کیاہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی اتوار کی دیررات وی آئی پی روڈ پر ایکسی لینس اسکول کے سامنے کی گئی۔ انہیں ایک مخبر سے اطلاع ملی کہ ایکسی لینس ا سکول کے سامنے گانجہ غیر قانونی طور پرا سمگل کیا جا رہا ہے۔ اطلاع کے بعد سٹی کوتوالی پولیس کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور نگرانی شروع کر دی۔ مشکوک سرگرمی دیکھ کر پولیس نے دو افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔
پوچھ گچھ کے دوران ان کی شناخت ندرئی کے رہنے والے راجندر مشرا اور جولی ساہو کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی ہیں۔ پولیس نے ان کی تلاشی لے کر گانجہ برآمد کیا۔ جب گانجہ کا وزن کیا گیا تو اس کی کل مقدار 3 کلو گرام (935 گرام) پائی گئی۔ پولیس نے برآمد شدہ گانجہ قبضے میں لے کر دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔