تاثیر 19 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 19 اگست: مرکزی وزیر خزانہ و کارپوریٹ امور نرملا سیتارمن بدھ کو وزارتی سطح کے ایک وفد کے ہمراہ سنگاپور کے سرکاری دورے پر روانہ ہوگئیں۔ وہ چوتھے بھارت-سنگاپور وزارتی سطح کے گول میز اجلاس(آئی ایس ایم آر) میں شرکت کریں گی، جو 19 اور 20 اگست کو منعقد ہوگا۔
وزارت خزانہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں بتایا کہ نرملا سیتارمن وزارتی سطح کے وفد کی قیادت کر رہی ہیں۔ اس دو روزہ اجلاس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل اور الیکٹرانکس و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر مملکت جتن پرساد بھی شرکت کریں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق 2022 میں شروع کیا گیا بھارت-سنگاپور وزارتی سطح کا گول میز اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی اقتصادی تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

