تاثیر 20 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بہار شریف (محمد دانش)بہار حکومت کے وزیر اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) قانون ساز پارٹی کے لیڈر شرون کمار کی یوم پیدائش کے موقع پر بہار شریف واقع بڑی درگاہ میں حضرت شیخ شرف الدین احمد یحیٰ منیری ؒ کے آستانے پر چادرپوشی کی گئی۔ جے ڈی یو کے ریاستی سکریٹری ندیم ظفر عرف گلریز انصاری کی قیادت میں پارٹی کارکنان نے مزار پر چادر چڑھائی اور وزیر شرون کمار کی درازیٔ عمر، بہتر صحت، علاقے اور ریاست کی ترقی کے لیے خصوصی دعا کی۔اس موقع پر جے ڈی یو کارکنان نے کہا کہ شرون کمار تمام مذاہب اور طبقات کے لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتے ہیں۔ ان کی سوچ گنگا جمنی تہذیب، باہمی بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو مضبوط کرتی ہے۔ کارکنان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ترقی یافتہ بہار کی تشکیل کے لیے سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے کارواں کو مزید مضبوط بنانے کا کام اسی جوش و خروش کے ساتھ جاری رکھیں اور ان کی قیادت میں بہار کی ترقی اور غریبوں کی خدمت کے لیے مسلسل کام کرتے رہیں۔اس موقع پر جے ڈی یو کےکئی لیڈران موجود تھے ۔

