وندے بھارت ٹرین نے دنیا کے بلند ترین ریل پْل کو سو میل فی گھنٹہ کی رفتار سے عبور کیا

تاثیر 20 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 20 اگست: وندے بھارت ٹرین نے پہلی بار دریائے چناب پر تعمیر دنیا کے بلند ترین ریلوے
پل کو تقریباً 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے عبور کیا ہے۔ یہ پیش رفت کٹرا۔بانہال ریلوے سیکشن پر ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کرنے کی وزارتِ ریلوے کی منظوری کے بعد ہوئی۔ریلوے حکام کے مطابق ماتا ویشنو دیوی کٹرا سے بانہال تک 111 کلومیٹر طویل نئے براڈ گیج ریلوے سیکشن پر اب ٹرینیں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار سے چل سکیں گی۔ اس سے قبل کٹرا سنگلدان سیکشن پر رفتار کی حد 85 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ سنگلدان۔بانہال سیکشن پر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔