تاثیر 22 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 22 اگست: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ہفتے کے روز قومی گیت وندے ماترم کے احترام، وقار اور اس کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم قرارداد منظور کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ وہ وندے ماترم کی مکمل شکل کی عظمت اور اس کی قومی اہمیت کے تحفظ کے لیے مسلسل جدوجہد کرے گی اور اس کی شاندار تاریخ کو ملک بھر کے عوام تک پہنچائے گی۔
پارٹی نے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جانب سے 19 اگست 2026 کو لیے گئے اس فیصلے کی سخت مذمت کی، جس میں 1937 کی قرارداد کی توثیق کرتے ہوئے کانگریس کے پروگراموں میں وندے ماترم کے صرف پہلے دو بند گانے کی بات کہی گئی ہے۔

