کاروباری سے ہفتہ وصولی کا مطالبہ کرنے والا ملزم گرفتار، بشنوئی-رندیپ ملک گینگ سے تعلق کا شبہ

تاثیر 22 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 22 اگست: دہلی میں ایک کاروباری سے دو کروڑ روپے ہفتہ وصولی کا مطالبہ کرنے کے معاملے میں کرائم برانچ کی ویسٹرن رینج-2 ٹیم نے فرار ملزم کو رانی باغ سے گرفتار کیا ہے۔ ملزم کی شناخت امرجیت عرف امر (40) کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ ترِی نگر، رام پورہ کا رہنے والا ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزم کے مبینہ طور پر لارنس بشنوئی-رندیپ ملک گینگ سے تعلقات تھے۔ ملزم نے شکایت کنندہ اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر دو کروڑ روپے ہفتہ وصولی کا مطالبہ کیا تھا۔پولیس کے مطابق، اس سلسلے میں موریہ انکلیو تھانے میں 12 اپریل 2026 کو ایف آئی آر نمبر 112/2026 درج کی گئی تھی۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ اسے واٹس ایپ کال اور پیغامات موصول ہوئے تھے۔ کال کرنے والے نے خود کو رندیپ ملک اور لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ بتایا اور دو کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ رقم نہ دینے پر شکایت کنندہ اور اس کے اہل خانہ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ شکایت کنندہ نے پولیس کو واٹس ایپ چیٹ اور پیغامات بھی فراہم کیے تھے۔