وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کا 24 اگست کو رائے بریلی کا دورہ، انتظامیہ تیاریوں میں مصروف

تاثیر 22 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رائے بریلی، 22 اگست: انتظامیہ نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے 24 اگست کو رائے بریلی کے مجوزہ دورے کے لیے تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے امر شہید رانا بینی مادھو بخش سنگھ کے 222 ویں یوم پیدائش کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے ہیں۔یہاں وہ 50 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ آڈیٹوریم کا افتتاح کریں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ حالانکہ اس دورے کے حوالے سے کوئی باضابطہ معلومات دستیاب نہیں ہیں تاہم انتظامیہ نے مجوزہ تقریب کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ 1857 کے انقلاب کے ہیرو رانا بینی مادھو سنگھ کے 222 ویں یوم پیدائش کی یاد میں ایک بھاو سمرپن تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ رانا بینی مادھو میموریل کمیٹی کے زیر اہتمام منعقدہ اس تقریب میں محکمہ سیاحت کے ذریعہ تعمیر کردہ ایک آڈیٹوریم کا افتتاح کیا جانا ہے۔ وزیر اعلیٰ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ رائے بریلی کے جی آئی سی میدان میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔