مکوکا معاملے میں نریش بالیان کی ضمانت عرضی پر سپریم کورٹ کا دہلی پولیس کو نوٹس

تاثیر 24 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 24 اگست: سپریم کورٹ نے دہلی کے سابق رکن اسمبلی نریش بالیان کی مکوکا معاملے میں دائر ضمانت عرضی پر سماعت کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس وکرم ناتھ کی سربراہی والی بنچ نے یہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے 3 اگست کو نریش بالیان کی ضمانت عرضی مسترد کر دی تھی۔ اس فیصلے کو بالیان نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ اس معاملے میں راؤز ایونیو کورٹ نے 5 مئی 2025 کو دہلی پولیس کی جانب سے نریش بالیان سمیت پانچ ملزمان کے خلاف داخل کی گئی ضمنی چارج شیٹ کا نوٹس لیا تھا۔ہائی کورٹ میں ضمانت کی سماعت کے دوران دہلی پولیس نے نریش بالیان کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے خلاف مکوکا کے تحت مقدمہ بنتا ہے۔ پولیس کے مطابق 2019 میں درج ایف آئی آر میں مبینہ مجرمانہ سازش کا انکشاف 2024 میں ہوا۔