تاثیر 25 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفیٰ) مقامی بلاک حلقہ کے رام پورہ۔ پلس ٹو پراجیکٹ گرلز ہائی اسکول، رام پورہ میں منگل کے روز طلبہ تعاون کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح بی ای او ونود کمار، ہیڈ ماسٹر دیوناتھ پرساد، ابھیشیک کمار اور شیام کمار نے مشترکہ طور پر چراغ روشن کرکے کیا۔
اس موقع پر بی ای او ونود کمار نے کہا کہ طلبہ تعاون کیمپ کے ذریعے بونافائیڈ طلبہ کی شکایات اور تجاویز کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے گا۔ کیمپ کے دوران چار طالبات نے اپنی شکایات درج کرائیں، جن کے ازالے کا عمل موقع پر ہی شروع کردیا گیا۔ وہیں، کیمپ کے معائنے کے لیے پہنچے ڈی آر ڈی اے ڈائریکٹر بھونیش مشرا نے اسکول کا معائنہ کیا۔ انہوں نے طلبہ اور اساتذہ سے اسکول سے متعلق مسائل کی معلومات حاصل کیں اور اسکول کے نظم و نسق کو بہتر بنانے کے لیے ہیڈ ماسٹر کو ضروری ہدایات دیں

