قتل کا ملزم پولیس تصادم میں گرفتار، ٹانگ میں گولی لگی

تاثیر 25 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

فیروز آباد، 25 اگست:اترپردیش کے ضلع فیروز آبادکے تھانہ رام گڑھ پولیس کی ٹیم نے رام گڑھ تھانہ علاقے میں پیر کی دیر رات ہوئے ایک انکاونٹر میں قتل کے ایک معاملے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے پیر میں گولی لگنے والے ملزم کو علاج کے لیے اسپتال داخل کرا دیا۔ گرفتار ملزم نے بدفعلی کے خلاف مزاحمت کرنے پر نوجوان کاقتل کر دیا تھا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سٹی روی شنکر پرساد نے بتایا کہ 23اگست کو محمد حسن ولد صدیقی احمد ساکن چشتی نگر تھانہ رام گڑھ کے نگلہ گلریا، تھانہ رام گڑھ میں زیر تعمیر مکان کے اندر ایک نامعلوم لاش برہنہ حالت میں ملی تھی۔ لاش کی شناخت کمل کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ نگلہ کیسری، اعتماد پور پولیس اسٹیشن، آگرہ ضلع کا رہنے والا تھا۔ متوفی کے والد نے رام گڑھ تھانے کے نگلہ گلریا کے رہنے والے آکاش ولد شیام سنگھ کے خلاف پولیس اسٹیشن میں قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس ملزم کی تلاش میں تھی۔