تاثیر 27 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
مہوبہ، 27 اگست: یوپی کے مہوبہ ضلع میں عید میلاد النبی اوربارہ وفات کے جلوس کے دوران قومی پرچم کے ترنگا کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ درمیان میں اشوک چکر کے بجائے عربی میںکلمہ لکھاہونے پر تنازعہ کھڑا ہوگیاہے۔
ضلع ہیڈکوارٹر میں عید میلاد النبی اوربارہ وفات کے جلوس کی تصویر انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل تصویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ترنگا کے سفید حصے پر عربی میں کچھ لکھا ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس پر اسلامی رسم الخط لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ لکھے ہوئے ہیں۔ اس کا مطلب ہے اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔عید میلاد النبی کے جلوس میں اسلامی رنگوں میں پینٹ کیے گئے ترنگا کی تصویر نے قوم پرست اور ہندوتوا تنظیموں کو مشتعل کردیا، جنہوں نے اس معاملے کی پولیس تحقیقات اور خاطیوںکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ضلع ہیڈکوارٹر کے سبھاش نگر کے رہائشی رام کشور نے پولیس کو بتایا کہ شہر میں عید میلاد النبی کے جلوس میں ایک شخص نے ترنگا کے جھنڈے پر اسلامی الفاظ استعمال کیے تھے۔ جو کہ قومی پرچم کی توہین ہے۔ قوم پرستوں نے ترنگا کی توہین پر پولیس سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

