سرکاری ملازمین کو ڈی اے دینے پر بی جے پی کا پنجاب حکومت پر حملہ، حکومت ملازمین کے ساتھ کھیلواڑکررہی ہے

تاثیر 27 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 27 اگست:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاؤنس (ڈی اے) کے معاملے پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت اور اروند کیجریوال پر شدید حملہ کیا۔ کیجریوال کو “پنجاب کا سپر سی ایم” قرار دیتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ تین لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین کا زیر التواء ڈی اے کب جاری کیا جائے گا۔
جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ پنجاب میں تین لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین مختلف مقامات پر دھرنا دے رہے ہیں، جن میں تقریبا 35 فیصد خواتین ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی نے 18 فیصد ڈی اے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کا ڈی اے 24 گھنٹے کے اندر جاری نہ کیا گیا تو یہ واضح ہو جائے گا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت ملازمین کے وقار اور حقوق کے ساتھ کھیلواڑ کررہی ہے۔