چھتیس گڑھ میں اب تک سوائن فلو کے کل 105 معاملے سامنے آئے، محکمہ صحت الرٹ پر

تاثیر 28 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

رائے پور، 28 اگست: چھتیس گڑھ میں کئی جگہوں پر سوائن فلو کے مریض پائے جانے کے بعد محکمہ صحت الرٹ ہو گیا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق جمعرات کو درگ اور خیرا گڑھ میں سوائن فلو کے تین معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ خیرا گڑھ میں سوائن فلو کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔
محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق (یکم جنوری سے 27 اگست 2026 تک) اس سال ریاست میں سوائن فلو کے کل 105 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 18 فعال مریض ہیں۔
رائے پور میں سوائن فلو کے 51 معاملے رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے چھ فعال ہیں۔ بلاس پور میں سوائن فلو کے 12 معاملے رپورٹ ہوئے، جن میں سے دو فعال ہیں۔ دھمتاری میں سوائن فلو کے 7 معاملے ہیں جن میں سے چار فعال ہیں جبکہ درگ میں سوائن فلو کے 7 معاملے ہیں جن میں سے دو فعال ہیں۔ رائے پور، بلاس پور، درگ کے علاوہ کوربا اور خیرا گڑھ میں بھی نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد محکمہ صحت نے تمام اسپتالوں کو الرٹ موڈ پر رکھا ہے۔
جمعرات کو درگ اور خیرا گڑھ میں سوائن فلو کے تین معاملوںکی تصدیق ہوئی۔ خیرا گڑھ میں سوائن فلو کا پہلا معاملہ رپورٹ ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے فوری طور پر چوکسی بڑھا دی ہے۔ چھئی کھدان بلاک سے محکمہ صحت کی ٹیم بچے کے گھر پہنچی اور خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ آس پاس کے لوگوں کی صحت کی جانچ شروع کی۔ محکمہ صحت اب بچے کے رابطے میں آنے والے لوگوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے میں بھی مصروف ہے۔