میجر دھیان چند یوم پیدائش موقع پر پی ایم شری +2 اسکول پچپوکھری میں ہوا کھیل مقابلہ

تاثیر 29 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

       سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ) ہاکی کے جادوگر میجر دھیان چند کے یوم پیدائش کے موقع پر پی ایم شری گاندھی میموریل ہائر سیکنڈری +2 اسکول پچپوکھری میں قومی کھیلوں کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر کھیلوں کے متعدد مقابلے بھی منعقد ہوئے جن میں سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا ۔ اسکول کے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ونئے کمار نے بتایا کہ کبڈی (لڑکیوں)، ہینڈ بال (لڑکے) اور ایتھلیٹکس (لڑکے اور لڑکیوں) کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ نتائج درج ذیل تھے: روشن کمار نے لڑکوں کے ایتھلیٹکس زمرے میں پہلا، اجیت کمار نے دوسرا اور سورج کمار نے تیسرا مقام حاصل کیا ۔ لڑکیوں کے زمرے میں کاجل کماری نے پہلی، جیوتی کماری نے دوسری اور دویا کماری نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ لڑکیوں کے کبڈی زمرے میں رانی لکشمی بائی ہاؤس نے کستوربا ہاؤس کو 32-27 سے شکست دی ۔ بوائز ہینڈ بال کیٹگری میں گرین ہاؤس کو بلیو ہاؤس نے 5-2 سے شکست دی ۔ اخیر میں جیتنے والے کھلاڑیوں کو میڈلس اور ٹی شرٹس سے نوازا گیا ۔ اس موقع پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر ہمانشو شیکھر کے علاوہ سنتوش پرساد، دلیپ کمار، راہل پرکاش، شیر بہادر سنگھ، آشا کماری، سنجنا کماری، ریکھا کماری، شپرا کماری، پرینکا کماری، وید پرکاش، منیش کمار، ونئے کمار اور دیگر اساتذہ نے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا اور انکی حوصلہ افزائی کی ۔