اوڈونیل کا نیا مہم، بنگالی انداز میں تازگی کا پیغام

تاثیر 31 اگست ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 31/ اگست (تاثیر بیورو) ڈابر انڈیا لمیٹڈ کے ایئر فریشنر برانڈ اوڈونیل نے اپنے نئے قومی تشہیری مہم ’’باتھ روم اے جوڈی اوڈونیل نائے، کوتھاؤ نا کوتھاؤ بدنامی ہوبےئی‘‘ کے تحت بنگالی زبان میں ایک خصوصی فلم پیش کی ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ فلم بنگالی ناظرین کی زبان، ثقافت اور روزمرہ زندگی کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔
مہم کا بنیادی خیال یہ ہے کہ گھر آنے والے مہمان اکثر ان چھوٹی باتوں پر بھی توجہ دیتے ہیں جنہیں گھر کے افراد نظرانداز کر دیتے ہیں۔ فلم میں مزاحیہ انداز سے بتایا گیا ہے کہ باتھ روم کی تازگی بھی گھر کی اچھی شبیہ قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔
فلم کی کہانی کولکاتا کے معروف سماجی ماحول میں پیش کی گئی ہے، جہاں گھریلو محفل، خاندانی ملاقات اور تہواروں کے دوران روزمرہ کی دلچسپ صورتحال کو ہلکے پھلکے مزاح اور مقامی مکالموں کے ذریعے اجاگر کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ محض قومی اشتہار کا بنگالی ڈب نہیں بلکہ مقامی ناظرین کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ فلم ہے۔