بچاؤ بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت لڑکیوں کے لیے ماہواری کی صاف صفائی اور مالیاتی خواندگی پر بیداری پروگرام

تاثیر 01 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم) بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ اسکیم کے تحت بھاگلپور کے شاہ کنڈ میں لڑکیوں کے لیے ماہواری کی صفائی اور مالیاتی خواندگی  پر ایک خصوصی بیداری سیشن کا انعقاد کیا گیا۔اس پروگرام میں خواتین و اطفال ترقیاتی کارپوریشن  کے ماہرین نے طالبات کو صحت، تحفظ، حقوق اور معاشی خود کفالت سے متعلق اہم معلومات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ مشن کوآرڈینیٹر جناب تبریز خان نے طالبات کو 181 ویمن ہیلپ لائن، چائلڈ ہیلپ لائن اور بال وواہ (بچپن کی شادی) کی روک تھام کے بارے میں بتایا۔ نیز، آدم پور میں واقع ‘آکانکشا’ ورکنگ ویمن ہاسٹل کی سہولیات سے بھی آگاہ کیا۔فائنینشل لٹریسی اسپیشلسٹ جناب ابھشیک سمن نے بچت، بجٹ اور سکنیا سمردھی اسکیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طالبات کو کم عمری ہی سے بچت کی عادت ڈالنے اور بینکنگ خدمات سے جڑنے کی ترغیب دی۔ پروگرام کے آخر میں طالبات کو بال وواہ کے خلاف حلف دلایا گیا اور ماہواری کی صفائی کو فروغ دینے کے لیے ایم ایچ ایم کٹس تقسیم کی گئیں۔