اتراکھنڈ میں جاری رہے گا  بارش کا سلسلہ ، کئی اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ

تاثیر 05 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

دہرادون، 5 ستمبر: اتراکھنڈ میں پہاڑ سے میدان تک بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ کئی علاقوں میں بوندا باندی ہو رہی ہے، جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کی بوندیں پڑ رہی ہیں۔ اسی دوران محکمہ موسمیات مرکز دہرادون نے اگلے 3 سے 4 دن تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔موسمیاتی مرکز دہرادون کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق اترکاشی، رودرپریاگ، دہرادون، ہریدوار، پوڑی، نینی تال، چمپاوت، باگیشور اور ادھم سنگھ نگر میں ہفتہ کو کہیں کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے، جبکہ تمام اضلاع میں کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور آسمانی بجلی گرنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 ستمبر کو ریاست کے متعدد مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش، جبکہ 8 اور 9 ستمبر کو پہاڑی اضلاع میں متعدد مقامات اور میدانی علاقوں میں کچھ مقامات پر بارش ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارش کے دوران لوگوں سے محتاط رہنے اور حساس علاقوں میں غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔اس درمیان ہفتہ کی صبح 10 بجے تک اتراکھنڈ کے اہم ندیوں کی ا?بی سطح خطرے کے نشان سے نیچے برقرار ہے۔ مرکزی آبی کمیشن کی روزانہ سطح آب اور سیلاب کی پیش گوئی کی رپورٹ کے مطابق الکنندا، گنگا اور کالی سمیت کئی دریاؤں میں پانی کی سطح بڑھی ہے، تاہم فی الحال صورتحال قابو میں ہے۔