وارڈ نمبر 16 کانگریس کمیٹی کے زیر اہتمام شمولیتی پروگرام، کئی افراد کانگریس میں شامل

تاثیر 08 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

کولکاتا، 08/ ستمبر (تاثیر بیورو) وارڈ نمبر 16 کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج وارڈ آفس میں ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں فرانسس رافیل، ارمان چوہان سمیت متعدد افراد نے انڈین نیشنل کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان نے نئے شامل ہونے والے افراد کا خیرمقدم کیا۔
پروگرام کی قیادت منصور قادری، انتخاب عالم اور وارڈ نمبر 16 کانگریس کمیٹی کے صدر اکبر ربانی نے کی۔ اس تعلق سے ہوڑہ ضلع کانگریس آرگنائزنگ سکریٹری مولانا منصور قادری نے کہا کہ کانگریس کی پالیسیوں اور نظریات سے متاثر ہوکر مختلف طبقات کے لوگ پارٹی سے وابستہ ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو زمینی سطح پر مزید مضبوط بنانے اور عوامی مسائل کو مؤثر انداز میں اٹھانے کے لیے کارکنان متحد ہوکر کام کریں گے۔
اس موقع پر نئے شامل ہونے والے افراد نے کانگریس کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کے اصولوں اور عوامی خدمت کے مقصد کے تحت کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ پروگرام میں مقامی کانگریس کارکنان اور حامیوں کی بھی شرکت رہی۔