تاثیر 08 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
وڈودرا، 8 ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گجرات کے وڈودرا اور نوساری میں مختلف پروگراموں میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے وڈودرا کے ایم ایس یونیورسٹی گراؤنڈ میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے 35,200 کروڑ روپے سے زائد کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد اور آغاز کیا۔
پروگرام میں وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل، مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو اور گجرات کے نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔ وزیر اعظم کی آمد پر وڈودرا میں بڑی تعداد میں جین زی نوجوانوں نے جوش و خروش کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ ’نمو فار وکست بھارت‘ پروگرام کے لیے خصوصی طور پر تیار کیے گئے وائی شکل کے اسٹیج پر وزیر اعظم نے ہاتھ ہلا کر نوجوانوں کے ذریعہ خوش آمدید کہنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس دوران نوجوانوں کی جانب سے وزیر اعظم کو ایک فوٹو فریم بھی پیش کیا گیا۔
اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے ریاستی حکومت کے 35,200 کروڑ روپے سے زائد کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد اور آغاز کیا۔

