مرکز نے پی ایم-سیتو کے تحت تین آئی ٹی آئی کلسٹروں کے لئے735.70کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو منظوری دی

تاثیر 08 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 ستمبر:ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کی ’وزیر اعظم اسکلنگ اینڈ ایمپلائمنٹ ٹرانسفارمیشن تھرو اپ گریڈڈ آئی ٹی آئی‘ (پی ایم-سیتو) اسکیم کے تحت قومی آپریشن کمیٹی (این ایس سی) نے راجستھان، اتر پردیش اور تلنگانہ کے آئی ٹی آئی کلسٹروں کے لیے 735.70 کروڑ روپے کی اسٹریٹجک انویسٹمنٹ پلانز (ایس آئی پی) کو منظوری دے دی ہے۔
یہ فیصلہ ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کی سکریٹری دیباشری مکھرجی کی صدارت میں منعقدہ قومی آپریشن کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں لیا گیا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ٹریننگ دلیپ کمار، ایڈیشنل سکریٹری و مالیاتی مشیر جی. مدھومیتا داس، جوائنٹ سکریٹری مانسی سہائے ٹھاکر، مختلف ریاستوں کے سینئر افسران، کثیر ملکی ترقیاتی بینکوں کے نمائندوں اور صنعتی شعبے کے شراکت داروں نے شرکت کی۔
وزارت کے مطابق، ان نئی منظوریوں کے بعد پی ایم-سیٹو کے تحت منظور شدہ کل سرمایہ کاری بڑھ کر 2,171 کروڑ روپے ہو گئی ہے۔ اس سے ملک بھر کے نو آئی ٹی آئی کلسٹروں میں جدید، صنعت پر مبنی اور مستقبل کی ضروریات کے مطابق تربیتی اداروں کی ترقی کو رفتار ملے گی۔راجستھان میں بھوادی آئی ٹی آئی کلسٹر کے لیے 241 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کلسٹر میں سرکاری آئی ٹی آئی بھوادی کو ’ہب‘ جبکہ الور، نیمرانا، تجارا اور کشن گڑھ باس آئی ٹی آئیز کو ’اسپوک‘ اداروں کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کی تجویز ایچ جی انفرا انجینئرنگ لمیٹڈ نے پیش کی تھی۔تلنگانہ کے میڈچل آئی ٹی آئی کلسٹر کے لیے 254.30 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔