جونیئر ویمنز ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 0-19 سے شکست دے کر ریکارڈ جیت کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی

تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

موکی، (چین) 10 ستمبر: ہندوستانی جونیئر خواتین کی ہاکی ٹیم نے جمعرات کو ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کو19-0 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بھارت نے میچ کے چاروں کوارٹرز میں گول کر کے یک طرفہ جیت درج کی۔
ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں پانچ، دوسرے میں پانچ، تیسرے میں تین اور آخری کوارٹر میں چھ گول کیے۔ ہندوستانی ٹیم نے شروع سے ہی پاکستان پر دباؤ برقرار رکھا اور پہلے پانچ منٹ میں دو پنالٹی کارنر حاصل کیے، حالانکہ دونوں مواقع کو گول میںتبدیل نہیں کیا جا سکا۔ ساتویں منٹ میں پوجا ساہو نے پنالٹی کارنر کو گول میں بدل کر ہندوستان کا اکاؤنٹ کھولا۔ دو منٹ بعد روشنی آئند نے فیلڈ گول کر کے برتری2-0 کر دی۔ 11 ویں منٹ میں تنوشری دنیش کڈو نے ڈیفلیکشن کے ذریعے گول کیا۔
اس کے بعد پاکستانی ٹیم نے سرکل کے اندر فاؤل کیا اور ہندوستان کو پنالٹی اسٹروک دیا گیا۔ سکھویر کور نے 13 ویں منٹ میں اسے آسانی سے گول میں تبدیل کر دیا۔ اس کے فورا بعد، سنیکا چندرکانت مانے نے فیلڈ گول کر کے پہلے کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان کو5-0کی برتری دلائی۔