تاثیر 10 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 10 ستمبر: ریلوے نے جموں توی اور وارانسی کے درمیان چلائی جانے والی خصوصی ٹرین کا حکم منسوخ کر دیا ہے۔ مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے کی جانب سے اس خصوصی ٹرین کے چلانے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب اس حوالے سے جاری حکم واپس لے لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وارانسی جموں توی 04239 نمبر کی ریزروڈ خصوصی ٹرین جمعرات کو وارانسی سے روانہ ہونے والی تھی۔ ریلوے نے ٹرین کے اسٹاپیج سمیت دیگر تفصیلات بھی جاری کی تھیں، تاہم بعد میں خصوصی ٹرین چلانے کا فیصلہ منسوخ کر دیا گیا۔
دوسری جانب جموں توی سے وارانسی جانے والی باقاعدہ ٹرینیں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔ بیگم پورہ ایکسپریس روزانہ دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر جموں توی سے روانہ ہوتی ہے اور تقریباً 22 گھنٹے 45 منٹ کا سفر طے کرنے کے بعد اگلے روز دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر وارانسی پہنچتی ہے۔

