تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور (منہاج عالم) ویب سیریز ’ٹھکرا کے میرا پیار 2‘ نے او ٹی ٹی (جیو ہوٹ اسٹار)پر زبردست دھمال مچایا ہے اور انہیں زبردست کامیابی ملی ہے جسے کروڑوں ناظرین نے پسند کیا اور اس پر 10 لاکھ سے زائد انسٹاگرام ریلز بن چکی ہیں۔ اس شاندار کامیابی پر سلک سٹی بھاگل پور کی بیٹی اور اداکارہ سنچیتا باسو نے بھاگلپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سنچیتا باسو نے کہا کہ 50 اقساط پر مشتمل اس سیریز کو ناظرین کی جانب سے توقع سے زیادہ پیار ملا، جس نے پوری ٹیم کی محنت کو کامیاب بنا دیا۔سیزن 3 پر سسپنس رکھا گیا ہے ناظرین اس کے منتظر رہیں ،سنجیتا بسو نے کہا جاتا سیزن 3 کے حوالے سے انہوں نے فی الحال سسپنس برقرار رکھا اور کہا کہ ناظرین کو اس کے لیے تھوڑا انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے باقاعدہ کہا سلمان خان سے محبت ہے اور وہ میرے ائیڈیل ہیں جب ان سے ان کے ‘کرش’ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے سلمان خان کا نام لیا اور ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ۔ نے کہا کہ سلمان خان سے ملنا ہی خوش نصیبی ہوگی ۔ سیزن 2 کی کہانی کا خلاصہ بتاتے ہوئے سنجیتا بسوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ محبت اور انتقام: کہانی شان ویکا چوہان اور کلدیپ کے درمیان محبت، دھوکے اور پرانے زخموں کے گرد گھومتی ہے۔سیاست اور سازشیں روشنی ڈال ڈالتے ہوئے کہا ذاتی دشمنی اب ستار پور کی سیاست اور اقتدار کی جنگ میں بدل چکی ہے، جہاں سسپنس اور نئے موڑ ناظرین کو آخر تک باندھے رکھتے ہیں۔

