کانگریس تاریخ کے آئینے میں جھانکے ،برکس پر سوال اٹھانے پر بی جے پی کاردعمل

تاثیر 11 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 11 ستمبر: بی جے پی کے سینئر رہنما اور ایم پی روی شنکر پرساد نے برکس سمٹ پر کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ آج جب دنیا کے کئی بڑے ممالک کے سربراہ ہندوستان میں موجود ہیں تو کانگریس کے رہنما پوچھ رہے ہیں کہ ہندوستان کو برکس سے کیا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اپنے دور حکومت میں ہندوستان کی اقتصادی اور عالمی حیثیت کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے آج اپنی رپورٹ میں ہندوستانی معیشت کی طاقت اور اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے خدمات، مینوفیکچرنگ، تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ہندوستان کی ترقی کو بھی تسلیم کیا ہے، جو ہندوستان کی مضبوط ہوتی ہوئی معیشت کا ثبوت ہے۔