سڑک حادثہ میں تین دوستوں کی موت کے بعد اہل خانہ کا ہنگامہ

تاثیر 13 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

الور، 13 ستمبر: اتوار کی رات الور شہر کے کالی موری-موتی نگر علاقے میں ایک سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت کے بعداہل خانہ نے اسپتال میں ہنگامہ کے بعد دھرنا دیدیاہے۔ حادثے میں تین نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت جتیندر سنگھ، یوراج اور ہمانشو کے طور پر ہوئی ہے۔
حادثے کے بعد متوفی کے اہل خانہ نے اسے محض سڑک حادثہ سمجھنے سے انکار کرتے ہوئے تینوں کے قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ دشمنی کی وجہ سے سازش کے تحت تینوں نوجوانوں کو کار نے کچل دیا۔
اہل خانہ اور تمام برادریوں کے لوگوں نے قتل کا الزام لگاتے ہوئے اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور جام لگادیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور تفتیش کی۔ تاہم اس کے بعد بھی خاندان اور معاشرے کے لوگوں کا احتجاج جاری ہے۔