تاثیر 14 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
اجمیر، 14 ستمبر: کیکری اسمبلی حلقے کے چار بلدیاتی اداروں— کیکڑی، سرواڑ، ساور اور ٹانٹوٹی— کے انتخابات کے نتائج پیر کو اعلان کر دیے گئے۔ ان میں سرواڑ، ساور اور ٹانٹوٹی میں بی جے پی نے واضح اکثریت حاصل کر لی، جبکہ کیکڑی میں کسی بھی سیاسی جماعت کو اکثریت نہیں مل سکی۔ یہاں راشٹریہ لوک تانترک پارٹی (آر ایل پی) کے دو کونسلر بورڈ کی تشکیل میں فیصلہ کن کردار ادا کریں گے۔
کیکڑی کے 40 وارڈوں میں کانگریس نے 20، بی جے پی نے 18 اور آر ایل پی نے 2 نشستیں جیتیں۔ اکثریت کے لیے 21 کونسلروں کی حمایت ضروری ہے۔ اس طرح بورڈ کی تشکیل کی کنجی آر ایل پی کے دونوں کونسلروں کے ہاتھ میں ہے۔

