تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
نیشین (جاپان)، 18 ستمبر: بھارتی خواتین کی کرکٹ ٹیم نے ایشین گیمز میں اپنی مہم کا شاندار آغاز کرتے ہوئے جمعہ کو جاپان کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔
اتوار کی صبح (مقامی وقت کے مطابق) پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا، جبکہ اس کے بعد دوپہر میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔
جاپان کے خلاف میچ میں بھارتی کپتان ہرمن پریت کور نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ جاپان کی پوری ٹیم 19.5 اوور میں صرف 57 رن بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
جاپان کی جانب سے آیاکا کاٹو-اسٹیفورڈ نے 47 گیندوں پر سب سے زیادہ 25 رن بنائے، جس میں 2 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ ہارونا ایواساکی نے 22 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 10 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ جاپان کی کوئی بھی بلے باز دوہرے ہندسے تک نہیں پہنچ سکی۔ جاپان نے اپنی پوری اننگز میں صرف تین چوکے لگائے۔

