تاثیر 19 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 19 ستمبر: مرکزی وزیر مملکت برائے جنگلات، ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی کیرتی وردھن سنگھ نے ہفتہ کو لکھنؤ کے کالون تعلقدارز کالج کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران وزیر موصوف نے کالج کے احاطے میں کھیل رہے بچوں سے بات چیت کی۔
مرکزی وزیر مملکت کیرتی وردھن سنگھ نے بچوں سے بات چیت کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ’ایکس‘ پر شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بچوں کی توانائی، ان کا تجسس اور مستقبل کے حوالے سے ان کے خواب دیکھ کر دل خوشی سے بھر گیا۔ ملک کا مستقبل انہی ننھے بچوں کے مضبوط کندھوں پر ہے۔ انہوں نے تمام بچوں کے روشن مستقبل اور کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

