دسہرہ اور دیگر تہواروں کے پیش نظر ضلع امن کمیٹی کی منعقد ہوئی نشست

تاثیر29 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

سہسرام مورخہ ۲۹ ستمبر( انجم ایڈوکیٹ ) عنقریب دسہرہ، دیوالی اور چھٹھ وغیرہ تہواروں کو دیکھتے ہوئے ضلع امن کمیٹی کی ایک اہم نشست طلب کی گئی جسکی صدارت ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور ایس پی روہتاس نے مشترکہ طور پر کی اس نشست میں ضلع امن کمیٹی کے ممبران( پوجااورمحرمکمیٹی ) ممبر اسمبلی نوکھا اور ڈہری کے علاوہ تینوں سبڈیویزنل آفیسر کے ساتھ دیگر سماجی رھنماون اور عوامی نمائندوں نے بھی شرکت کی ۔ جہاں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ ضلع روہتاس میں امن چین اور اپسی بھائی چارہ کے ساتھ تہوار منانے کی روایت چلی آ رھی ھے جو آئندہ برقرار رہیگی ۔ امن کمیٹی کے کارکنان نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی کہ پوجا پنڈال کی جگہ، جلوسوں کے راستے اور حساس جگہوں کی نشاندہی کر ضروری اقدامات کئے جائیں، شکستہ سڑکوں کی مرمتی تہواروں سے پہلے کر لی جائے پوجا پنڈالوں اور بھیڑ بھاڑ والی جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرہ نصب کرنے کی ضرورت  پر زور دیا گیا، حساس علاقوں میں  مجسٹریٹ اور اضافی پولس آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ کسی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ نھیں ہو ۔ اس نشست میں مورتی وسرجن، جلوسوں کے راستے، پینے کے پانی کے لئے ٹینکرس، طبی خدمات اور بجلی لگاتار بحال کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ساتھ ہی غیر عناصر لوگوں پر کڑی نظر رکھنے اور احتیاط برتنے کی ضرورت ہے ۔ پوجا کمیٹی اور محرم کمیٹی نے لوگوں سے سبھی تہواروں کو آپسی بھائی چارے اور خیر سگالی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ لوگوں سے یہ بھی اپیل کی گئی کہ افواہوں پر دھیان نہیں دیا جائے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور قابل اعتراض پوسٹ نہیں شیر کیا جائے ۔