تاثیر30 ستمبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
جموں, 30 ستمبر: جموں و کشمیر اسمبلی میں ریاستی حیثیت اور خودمختاری سے متعلق قرارداد منظور کیے جانے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز جموں میں احتجاج کیا۔ بی جے پی کارکنوں نے نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے استعفیٰ اور حکومت کی تحلیل کا مطالبہ کیا۔بی جے پی رکن پارلیمنٹ جگل کشور شرما اور دیگر سینئر رہنماؤں کی قیادت میں سینکڑوں کارکن کچی چھاؤنی میں جمع ہوئے اور احتجاجی مارچ کیا۔
اس دوران مظاہرین نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا پتلا بھی نذر آتش کیا، جبکہ پولیس اور نیم فوجی دستوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

