باپو کے خیالات آج بھی معاشرے اور قوم کیلئے ہیں ذریعۂ تحریک : ڈاکٹر آکانچھا آنند

تاثیر2 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

          سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 2 اکتوبر 2026 کو روہتاس کے ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام ​​میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو انکی 157ویں یوم پیدائش کے موقع پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف پروگرامات منعقد کئے گئے ۔ ان پروگراموں کے دوران جدوجہد آزادی میں انکی بے مثال خدمات اور انکے سچائی، عدم تشدد، صفائی ستھرائی اور سماجی ہم آہنگی کے پیغام کو یاد کیا گیا ۔ ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام ​​میں واقع مہاتما گاندھی اسمارک پر ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ڈاکٹر آکانچھا آنند نے بابائے قوم کو انکے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔ انہوں نے کہا کہ باپو کے خیالات آج بھی معاشرے اور قوم کے لئے تحریک کا ذریعہ ہیں، انکو حقیقی خراج عقیدت انکے نظریات کو اپنا کر ہی ادا کیا جا سکتا ہے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر شری للت بھوشن رنجن، سب ڈویژنل آفیسر سہسرام ​​شریمتی پریا رانی، اسپیشل آفیسر شری ونئے پرتاپ کے ساتھ دیگر افسران اور معززین نے بھی بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر انھیں خراج عقیدت پیش کیا ۔