رانی گنج پولیس نے 100 گرام اسمیک کے ساتھ بائک سوار نوجوان کو گرفتار کیا

تاثیر2 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ارریہ، 2 اکتوبر: ضلع کے رانی گنج تھانہ پولیس نے کالا بلوا گاؤں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک بائک سوار نوجوان سے 100 گرام اسمیک برآمد کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے پلسر بائک پر سوار 22 سالہ شیوم کمار ولد پرمانند یادو ساکن کالا بلوا وارڈ نمبر 10 کو گرفتار کیا۔ صدر کے ایس ڈی پی او سشیل کمار سنگھ نے جمعرات کی رات ایک پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔
صدر کے ایس ڈی پی او نے بتایا کہ رانی گنج تھانہ کو اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کالے رنگ کی پلسر موٹر سائیکل پر کالا بلوا سے رانی گنج کی طرف اسمیک بیچنے کے لیے جا رہا ہے۔ اس کے بعد رانی گنج تھانہ نے بارہارا گاؤں کی مرکزی سڑک پر گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ گاڑی کی چیکنگ کے دوران پلسر موٹر سائیکل پر سوار شیوم کمار کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 100 گرام اسمیک برآمد ہوا۔ رانی گنج تھانہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ 8 (سی)/21 (بی) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور گرفتار نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا۔