بڑے بھائی نے اپنے چھوٹے بھائی کو ہی چاقو مار کر کیا قتل،ہوا گرفتار،چاقو بھی برآمد

تاثیر4 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

        سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج صبح روہتاس ضلع ہیڈکوارٹر سہسرام ​​کے دریگاؤں تھانہ علاقہ میں واقع دلیل گنج محلہ میں آئس فیکٹری کے نزدیک ایک بڑے بھائی نے زمین کے تنازعہ پر اپنے چھوٹے بھائی روہت پٹوا کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم روی پٹوا کو گرفتار بھی کر لیا ۔ دونوں بھائیوں میں پچھلے کئی دنوں سے زمین کا تنازع چل رہا تھا ۔ دریگاؤں تھانہ کی پولس نے جائے وقوعہ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم روی پٹوا کو گرفتار کیا ہے اور قتل میں استعمال ہونے والا چاقو بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ صدر ڈی ایس پی 1 وپلو کمار نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، پولس دونوں کے قریبی لوگوں سے بھی معلومات اکٹھا کر رہی ہے اور مکمل تفتیش بھی جاری ہے ۔