ایل جی نے لداخ میں پہلی اسنو لیپرڈ وائلڈ لائف سفاری کا افتتاح کیا

تاثیر8 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

جموں, 08 اکتوبر: لداخ میں ملک کی پہلی ہائی ایلٹی ٹیوڈ اسنو لیپرڈ وائلڈ لائف سفاری شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت ملکی و غیر ملکی سیاح برفانی چیتوں سمیت دیگر جنگلی حیات کو ان کے قدرتی مسکن میں قریب سے دیکھ سکیں گے۔ لیفٹیننٹ گورنر ونے کمار سکسینہ نے لیہہ میں سفاری کا افتتاح کیا۔سفاری کے پہلے مرحلے میں رومبک، شانگ اور اولے علاقوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سیاحوں کو دور دراز علاقوں تک لے جانے کے لیے تربیت یافتہ مقامی ڈرائیوروں اور وائلڈ لائف گائیڈز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ چھ اوپن بیک گاڑیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔
لداخ میں تقریباً 477 اسنو لیپرڈ پائے جاتے ہیں، جبکہ ملک بھر میں ان کی تعداد تقریباً 718 ہے۔ حکام کے مطابق اس سفاری سے وائلڈ لائف ٹورزم کو فروغ دینے کے ساتھ مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔