ملک کے ہر ضلع میں 5 جی پہنچ چکا ہے: وزیر اعظم مودی

تاثیر8 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 اکتوبر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں 5 جی نیٹ ورک ملک کے ہر ضلع تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں 5.5 لاکھ سے زیادہ 5 جی بیس اسٹیشن کام کر رہے ہیں اور موبائل انٹرنیٹ کی رفتار 2022 کے مقابلے میں 10 گنا بڑھ گئی ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے یہ بات نئی دہلی کے یشو بھومی میں انڈیا موبائل کانگریس (آئی ایم سی) 2026 کی 10 ویں سالگرہ کے موقع پر بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کہی۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ایک دہائی پہلے ڈیجیٹل تقسیم ایک بڑا چیلنج تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل انڈیا مہم کے ذریعے ہم نے منظر نامہ بدل دیا ہے۔