اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں کامیابی پر امت شاہ نے اے بی وی پی کو مبارک باد دی

تاثیر17 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اکتوبر: مرکزی وزیر داخلہ و امداد باہمی امت شاہ نے اڈیشہ کے طلبہ یونین انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کو مبارک باد پیش کی ہے۔
امت شاہ نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ پہلے پنجاب یونیورسٹی، پھر دہلی یونیورسٹی اور اب اڈیشہ کی 13 یونیورسٹیوں میں اے بی وی پی کی کامیابی اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ملک کے نوجوان جھوٹ، گمراہی اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے بجائے ’’ملک مقدم ‘‘ کی سوچ کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ انہوں نے اس کامیابی کو ملک مخالف قوتوں کے لیے سخت جواب قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ اے بی وی پی نے 13 یونیورسٹیوں میں صدر کے 8 اور جنرل سکریٹری کے 11 عہدوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ چھ یونیورسٹیوں میں تمام اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے کلین سویپ کیا ہے۔