اڈوانی کی عیادت کے لیے اپولو اسپتال پہنچے جے پی نڈا، صحت کا حال جانا

تاثیر17 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 17 اکتوبر: مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا نے ہفتہ کو یہاں اپولو اسپتال پہنچ کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر رہنما اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی کی عیادت کی۔ انہوں نے ڈاکٹروں سے بھی اڈوانی کی صحت کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ فی الحال اڈوانی کی حالت مستحکم ہے۔
اپولو اسپتال کے تعلقات عامہ کے افسر نے وزیر صحت جے پی نڈا کے اسپتال پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اڈوانی سے ملاقات کے بعد نڈا نے ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں سے بھی ملاقات کی اور ان کی صحت کے بارے میں تفصیلات حاصل کیں۔
سینے میں انفیکشن کی شکایت کے بعد اڈوانی کو جمعہ کی شام دہلی کے اندرپرستھ اپولو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اسپتال کے مطابق، انہیں انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں رکھا گیا ہے اور شعبہ اعصابی امراض کے سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر ونے سوری کی نگرانی میں ان کا علاج جاری ہے۔