ارریہ میں 43 لیٹر نیپالی شراب کے ساتھ سپول کا اسمگلر گرفتار، موٹر سائیکل ضبط

تاثیر17 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ارریہ، 17 اکتوبر: ایس ایس بی کی 56ویں بٹالین نے منشیات کے خلاف جاری خصوصی مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نیپال سے اسمگل کرکے لائی جا رہی 43.125 لیٹر نیپالی شراب کے ساتھ ایک اسمگلر کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے قبضے سے اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ہونڈا موٹر سائیکل بھی ضبط کر لی گئی ہے۔
ایس ایس بی کی 56ویں بٹالین کے ہیڈکوارٹر سے موصولہ اطلاع کے مطابق، خصوصی گشتی ٹیم نے سرحدی چوکی تین کھمبھا کے اہلکاروں کی مدد سے بھارت-نیپال سرحد کے قریب کارروائی کی۔ بَورہا وارڈ نمبر 9 میں سرحدی پیلر نمبر 196/03 کے قریب ہندوستانی حدود میں سرحد سے تقریباً 150 میٹر اندر نیپال کی جانب سے آنے والی ایک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لی گئی۔ اس دوران نیپال میں تیار کردہ مختلف برانڈ کی مجموعی طور پر 43.125 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔
ایس ایس بی نے شراب کی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ہونڈا موٹر سائیکل بی آر 50 کیو 3136 کیا۔ گرفتار اسمگلر سپول ضلع کے چھاتا پور تھانہ علاقہ کے لال گنج ٹیلاٹھی رہائشی 56 سالہ پرما نند سردار ولد پلٹ سردار کے طر پر ہوئی ہے۔