تین روزہ چیتنیہ جھانکی کا افتتاح میئر محترمہ سیتا ساہو نے کیا

تاثیر21 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ سیٹی 21اکتوبر ( ذوالقرنین) پرجاپتی برہما کماری ایشوریہ یونیورسٹی، بڑی پٹن دیوی، پنج وٹی کالونی پٹنہ سیٹی کے زیراہتمام نوراتری کے موقع پر تین روزہ چیتنیہ دیویوں کی جھانکی تقریبات کا اہتمام کیا گیااس موقع پر نومی کے روز ا یک شاندار جھانکی پیش کی گئی ، تین روزہ تقریبات کے آخری روز نومی کو پٹنہ کی میئر محترمہ سیتا ساہو نے پروگرام کا افتتاح شمع روشن کر کے کیا پروگرام کی صدارت پٹنہ سیٹی کی برہما کماری رانی دیدی نے کی، جھانکی میں درگا، کالی، سرسوتی، لکشمی، گیان گنگا، بھارت ماتا اور مہیشاسور کی دلکش جھانکی پیش کی گئی، جھانکیوں نے عقیدت مندوں کے دل موہ لیے ،اس موقع پر منیش بھائی، کمل بھائی، ڈاکٹر این سی ماتھر، اور ہزاروں عقیدت مند موجود تھے، اس کی اطلاع پٹنہ سیٹی برہما کماری ایشوریہ یونیور سیٹی کے چنچل بھائی نے دی ہے ۔