علی گنج میں کُنچَن انٹرپرائزز الیکٹرک اسکوٹی شو روم کا میئر نے کیا افتتاح

تاثیر21 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم)بھاگلپور- بو نسی
بوسی روڈ، علی گنج میں سوراج ٹریکٹر کے قریب ‘کُنچَن انٹرپرائزز الیکٹرک موبلٹی اسمارٹ اسکوٹر’ شو روم کا شاندار آغاز کیا گیا۔ شو روم کا باضابطہ افتتاح میونسپل کارپوریشن بھاگلپور کی میئر ڈاکٹر وُسُندھرا لال اور پروپرائیٹر ایس کے جھا نے فیتا کاٹ کر کیا۔
اس موقع پر معروف معالج ڈاکٹر راجیو لال، وارڈ کونسلر سَریُگ پرساد سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔ شو روم کے مالک ایس کے جھا نے میئر کو ریشمی سال اور گلدستہ پیش کر کے ان کا استقبال کیا اور تمام مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر میئر ڈاکٹر وُسُندھرا لال نے کہا کہ ہمارا شہر آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال بڑھانا چاہیے کیونکہ اس سے آلودگی نہیں ہوتی اور ماحول صاف ستھرا رہتا ہے۔ڈاکٹر راجیو لال میں اپنا خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا خلیجی جنگ کی صورتحال کے باعث پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ سکتی ہیں، اس لیے لوگ الیکٹرک گاڑیاں خرید کر سفر طے کریں۔
پیٹرول اور ڈیژل کی گاڑیوں سے نجات حاصل کر کے اس نئے دور میں نئی زندگی اپنائیں۔ شو روم کے پروپرائیٹر سروج کمار جھا (ایس کے جھا) کے مطابق:برانڈ اور ماڈلز: شو روم میں کے ایم بھی برانڈ کے مختلف اور پرکشش ماڈلز دستیاب ہیں۔اس کے جہاز نے کہا کہ تہواروں پر خصوصاً چھوٹ صارفینوں کے لیے دستیاب ہیں شو روم میں اسکوٹر کی قیمت 70 ہزار سے 1 لاکھ 25 ہزار روپے تک ہے، لیکن درگا پوجا سے لے کر دیوالی تک خاص آفر کے تحت یہ 60 ہزار سے 98 ہزار روپے میں دستیاب ہیں۔ (مثال کے طور پر 1 لاکھ 20 ہزار والی اسکوٹی صرف 98 ہزار روپے میں دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ ان گاڑیوں کو چلانے کے لیے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے۔
: سیلز کے ساتھ ساتھ سروس، گارنٹی اور اسپیئر پارٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔
اسکوٹر کی خصوصیات بتاتے ہوئے پروپرائٹر نے کہا کہ اسکوٹرز ایک بار چارج کرنے پر 60 کلومیٹر سے 100 کلومیٹر تک کا فاصلہ طے کر سکتے ہیں۔ ان میں ریموٹ لاک اور DSR لیمپ لائٹ جیسی جدید سہولیات موجود ہیں۔