اوم برلا اور راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے سابق نائب صدرجمہوریہ بھیروں سنگھ شیکھاوت کو خراجِ عقیدت پیش کیا

تاثیر23 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 23 اکتوبر: لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سمیت کئی رہنماؤں نے جمعہ کو ہندوستان کے سابق نائب صدرجمہوریہ اور راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ بھیروں سنگھ شیکھاوت کی یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اوم برلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ بھیروں سنگھ شیکھاوت نے اپنی دور اندیش سوچ، عوامی فلاح و بہبود کے تئیں عہد بستگی اور قوم پرستانہ نظریات کے بل پر بھارتی سیاست میں ایک منفرد شناخت قائم کی۔ راجستھان کی سرزمین سے گہرا تعلق رکھنے والی ان کی شخصیت اور قومی مفاد کے تئیں ان کی لگن ہمیشہ تحریک کا سرچشمہ بنی رہے گی۔
راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھیروں سنگھ شیکھاوت کی زندگی جدوجہد، عوامی خدمت اور اخلاقی اقدار کے تئیں غیر متزلزل عہد بستگی کی ایک قابلِ تقلید داستان ہے۔ عام لوگوں کے ساتھ ان کا گہرا تعلق اور ایمانداری، راست بازی اور شفافیت کے تئیں ان کی پختہ وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ہندوستان، بالخصوص راجستھان کی ترقی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جاتا رہے گا۔