تاثیر28 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 28 اکتوبر: وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ اتر پردیش سرمایہ کاری، اختراع اور صنعت کے ایک اہم مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ کے ذریعے ریاست کے عوام کو 2017 کے بعد اتر پردیش میں آنے والی تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیر اعلیٰ نے سابقہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 2017 سے پہلے اتر پردیش میں عالمی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے نہ کوئی واضح وڑن تھا اور نہ ہی کوئی ٹھوس لائح? عمل۔ تاہم، ڈبل انجن حکومت نے اس صورتِ حال کو بدل دیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں اصلاحات، کارکردگی اور تبدیلی کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کے لیے کام کا ایک نیا کلچر فروغ دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بہتر نظم و نسق اور قانون کی عمل داری، شفاف پالیسیوں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول کی بدولت آج اتر پردیش سرمایہ کاری، اختراع اور صنعت کا ایک اہم مرکز بن رہا ہے۔ عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے مقصد سے آج سنگاپور کے وفد کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں اتر پردیش میں سرمایہ کاری کے نئے امکانات، موجودہ منصوبوں میں تیزی لانے اور سرمایہ کاری کو عملی شکل دے کر پیداوار شروع کرنے جیسے امور پر تبادل? خیال کیا جائے گا۔

