تاثیر29 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
وارانسی، 29 اکتوبر:کانگریس کے سینئر لیڈر اور اتر پردیش کانگریس کے سابق ریاستی صدر اجے رائے نے جمعرات کو وارانسی کے لہُرابیر میں واقع اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل سی انتخابات نے بی جے پی والوں کی آنکھیں کھول دی ہوں گی۔ وارانسی میں بی جے پی کو جو شکست ہوئی ہے، اس کا جائزہ لکھنؤ اور دہلی میں بیٹھے لیڈر لے رہے ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کانگریس پارٹی نے اتر پردیش میں ایم ایل سی کا انتخاب لڑا ہی نہیں، اس لیے جیت اور ہار کی بات نہیں اٹھتی۔ اجے رائے نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی گھبرائے ہوئے ہیں اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کا پوری طرح صفایا ہونے والا ہے۔
کانگریس کے ٹکٹ پر انتخاب لڑنے کے سوال پر اجے رائے نے کہا کہ وہ وارانسی کی پنڈرا اسمبلی سیٹ سے انتخاب لڑیں گے اور ان کی پوری توجہ پنڈرا حلقے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنڈرا کے لوگ ان کے لیے خاندان کی طرح ہیں۔ انہیں ہر ذات، طبقے اور سماج کے لوگوں کی حمایت ملتی رہی ہے اور آئندہ بھی ملتی رہے گی۔

