تاثیر30 اکتوبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
پریاگ راج، 30 اکتوبر:سماجوادی پارٹی اتر پردیش کے تمام اضلاع میں 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کا یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منائے گی۔ یہ اطلاع جمعہ کو سماجوادی پارٹی کے شہر صدر سید افتخار حسین نے دی۔
انہوں نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور سینئر رہنماؤں کو مختلف پروگراموں کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔ پریاگ راج میں سردار پٹیل کے یوم پیدائش کا مرکزی پروگرام منڈیرا واقع ہریش چندر واٹیکا گیسٹ ہاؤس میں منعقد ہوگا۔ اس پروگرام کے لیے رانی گنج کے رکن اسمبلی ڈاکٹر آر کے ورما کو انچارج بنایا گیا ہے۔ پروگرام میں ضلع کی تینوں پارٹی اکائیوں کے عہدیداران، کارکنان اور حامی بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
سماجوادی پارٹی کے ترجمان دان بہادر مدھر نے بتایا کہ پروگرام کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ ریاستی سطح پر تقریبات کی ذمہ داریاں مختلف رہنماؤں کو سونپی گئی ہیں۔ پریاگ راج کے سابق رکن پارلیمنٹ دھرمر اج پٹیل کو پرتاپ گڑھ، رکن اسمبلی سندیپ پٹیل کو مئو، ٹیچرس سبھا کے ریاستی صدر ڈاکٹر ایس پی سنگھ پٹیل کو مہوبہ، ریاستی مجلس عاملہ کے سکریٹری دودھ ناتھ پٹیل کو سون بھدر اور خصوصی مدعو رکن شانتی پرکاش پٹیل کو بھدوہی کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

