مہادیو سنگھ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر اروند کمار سنگھ کی سبکدوشی پر ایک تہنیتی اور اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا،نئی پرنسپل ڈاکٹر کماری آشا نے عہدہ سنبھالا

تاثیر1 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

بھاگلپور (منہاج عالم) مہادیو سنگھ کالج بھاگلپور کے پرنسپل ڈاکٹر اروند کمار سنگھ کے سبکدوش ہونے پر کالج کی جانب سے ایک تہنیتی اور اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل کو باوقار انداز میں رخصت کیا گیا اور انہیں شال اوڑھا کر اور گلدستہ پیش کرکے اعزاز سے نوازا گیا۔ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی سماجی کارکن کمل جیسوال موجود تھے۔ ڈاکٹر اروند کمار سنگھ نے سال 1984 میں بطور استاد جوائن کیا تھا اور  42 سال کی مدتِ کار مکمل کرنے کے بعد پرنسپل کے عہدے سے سبکدوش ہو گئے۔ کالج کی نئی پرنسپل ڈاکٹر کماری آشا نے سبکدوش پرنسپل ڈاکٹر اروند کمار سنگھ سے اپنا عہدہ سنبھالا۔ تقریب کی صدارت سینئر استاد ڈاکٹر وبھو کمار رائے نے کی۔ اسٹیج کا نظامت ڈاکٹر سی پی آزاد نے سنبھالی۔ اسٹیج پر سینئر استاد پریم شنکر سنگھ، ڈاکٹر سی پی آزاد، ڈاکٹر کماری آشا وغیرہ موجود تھے۔ آڈیٹوریم میں راجیو رنجن، لولی کماری، پوجا کماری، سمیر اور کالج کے اساتذہ اور ملازمین موجود تھے۔اِس موقع پر مہمانِ خصوصی کمل جیسوال، کالج کے اساتذہ ڈاکٹر وبھو کمار رائے، ڈاکٹر سی پی آزاد، ڈاکٹر پریم شنکر سنگھ، ڈاکٹر کماری آشا، ڈاکٹر آنند مشرا، شرن کمار تیواری وغیرہ نے پرنسپل ڈاکٹر اروند کمار سنگھ کے دورِ کار کی سراہنا کرتے ہوئے ان کی تعلیمی کامیابیوں کی تعریف کی۔ کالج کے تمام اساتذہ اور ملازمین نے کہا کہ وہ ایک عملی، فکری اور لائق استاد ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ دار اور محنتی پرنسپل بھی تھے۔ وہ سب کو ساتھ لے کر چلتے تھے، ان کے دورِ کار میں کالج نے نئی بلندیوں اور کامیابیوں کو حاصل کیا۔ اساتذہ کو وقت پر تنخواہ ملے، اس کی وہ ہمیشہ کوشش کرتے رہتے تھے، اپنے پرنسپل کے دورِ کار میں ڈاکٹر اروند کمار سنگھ نے اساتذہ کی تنخواہوں میں بھی اضافہ کروایا۔ آج وہ پرنسپل کے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں لیکن وہ ہم سب کے دلوں میں بسے رہیں گے اور کالج کی ترقی کے تئیں ان کی خدمات اور تعاون کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ہم سب ان کے روشن مستقبل کی تمنا کرتے ہیں اور اپنی مدتِ کار پوری کرنے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔