تاثیر2 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
دبئی، 02 نومبر: افغانستان نے آئی سی سی مردوں کی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں سری لنکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چھٹا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ون ڈے رینکنگ میں یہ افغانستان کی اب تک کی بہترین پوزیشن ہے۔
افغانستان نے 2009 میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد سے مسلسل ترقی کی ہے۔ ٹیم نے 2023 میں آئی سی سی مردوں کے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور سری لنکا کو شکست دے کر تاریخی کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد 2024 میں پہلی مرتبہ آئی سی سی مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔
افغانستان اب تک 191 ون ڈے مقابلے کھیل چکا ہے، جن میں سے 96 میں اسے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ اس فارمیٹ میں اس کا جیت اور ہار کا تناسب 1.09 ہے۔

