تاثیر4 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
بھاگلپور ( منہاج عالم)
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بھاگلپور پرمود کمار یادو کی ہدایت پر، ضلع کے نوجوانوں کو نشے کے برے اثرات سے بچانے اور منشیات کی غیر قانونی تجارت پر مؤثر پابندی لگانے کے لیے “صحت مند نوجوان، صحت مند بھاگلپور” نامی ایک خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔ اس مہم کے تحت غیر قانونی شراب اور منشیات کی برآمدگی کے لیے ہاٹ اسپاٹس پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں 3 نومبر کو ناتھ نگر تھانے کو خفیہ اطلاع ملی کہ ناتھ نگر تھانے کے شری رام پور پل کے قریب کچھ افراد غیر قانونی منشیات جمع کر کے خرید و فروخت کر رہے ہیں۔اس اطلاع کی تصدیق اور ضروری کارروائی کے لیے ایس ایس پی پرمود کمار یادو کی ہدایت، سٹی ایس پی اتولیش جھا کی نگرانی اور ایس ڈی پی او سٹی 2 راکیش کمار اور تھانہ انچارج کی قیادت میں ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی۔ جب پولیس ٹیم ناتھ نگر تھانہ علاقہ کے شری رام پور پل کے قریب پہنچی تو دیکھا کہ ایک شخص پولیس کو دیکھ کر بھاگنے لگا، جسے پولیس اہلکاروں کی مدد سے پکڑ لیا گیا۔ پکڑے گئے شخص کا نام سونی منڈل ہے، جس کے قبضے سے پولیس نے 3 گرام براؤن شوگر، 10 لیٹر دیسی شراب اور 9,590 روپے نقد برآمد کرکے اسے باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا۔ان تمام باتوں کی جانکاری سٹی ایس پی اتولیش جھا نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری پوچھ گچھ کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں ملوث دیگر ملزمین کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس چھاپہ مار ٹیم میں انسپکٹر و تھانہ انچارج ناتھ نگر پرمیشور ساہنی، سب انسپکٹر وکاس کمار سمیت تھانے کے پولیس جوان شامل تھے۔