ضلع مجسٹریٹ ارریہ، نظام صحت کا جائزہ لینے ہیلتھ سنٹر پٹیگنا پہنچے۔

تاثیر4 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن

ہیلتھ سنٹر میں دستیاب وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خدمات صحت کی فراہمی کو یقینی بنائیں!۔ مسٹر ونود دوہن
ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی ) ضلع میں صحت کی خدمات کو بہتر، قابل رسائی اور معیاری بنانے کے مقصد سےضلع مجسٹریٹ، ارریہ، مسٹر ونود دوہن نے ارریہ بلاک کے تحت ایڈیشنل پرائمری ہیلتھ سنٹر، پٹیگانہ کا معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران ضلع مجسٹریٹ نےھیلتھ سنٹر میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، مریض کے رجسٹریشن کے نظام اور صحت کی خدمات کی آپریشنل حالت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس ھیلتھ سنٹر میں موجود مریضوں سے بھی براہ راست بات چیت کی اور انہیں موصول ہونے والی صحت کی خدمات کے بارے میں رائے حاصل کی۔ مریضوں سے موصول ہونے والے تاثرأت کی بنیاد پر انہوں نے صحت کی خدمات کے معیار اور نظام کے بارے میں دریافت کیا۔ اس معائنہ کے دوران انہوں نے مریضوں کو بروقت ضروری طبی امداد فراہم کرنے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے صحت کی خدمات کے آپریشن میں بہتر انتظام، صفائی اور مریضوں کے تئیں حساس رویہ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے متعلقہ ہیلتھ ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ صحت کے مرکز میں دستیاب وسائل کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرتے ہوئے عام لوگوں تک صحت کی خدمات کی ہموار اور موثر فراہمی کو یقینی بنائیں، تاکہ دیہی علاقوں کے لوگ مقامی طور پر بہتر طبی امداد حاصل کر سکیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ہیلتھ بھی موجود تھے۔