تاثیر6 نومبر ۲۰۲۶:- ایس -ایم- حسن
ایوارڈ ملنے پر اہل خانہ سمیت باشندگان ضلع میں خوشی کا ماحول ہے، مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری۔
ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) ارریہ کے بیٹے سمت رائےایکسیلنس گلوبل ہیلتھ کیئر رسک مینجمنٹ کے لئے رائے میڈیکل اسسٹنس ایوارڈ سے نوازے گئے۔ ارریہ ضلع کے تروانہ بھوجپور پنچایت کے مرحوم اجے کمار رائے کے بیٹے پروفیسر سمت رائے کو یہ باوقار ایوارڈ ملنے کے بعد پورے ضلع میں اہل خانہ کے علاوہ خوشی کا ماحول ہے۔ پروفیسر سمت رائے کو مدھیہ پردیش حکومت کے پبلک ہیلتھ اور میڈیکل ایجوکیشن کے ریاستی وزیر نریندر شیواجی پٹیل نے ایک تقریب میں اعزاز سے نوازا، جس سے پورے ملک میں ارریہ کا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ یہ اعزاز حاصل کرنے پر سمت کمار کے بڑے چچا پروفیسر وریندر کمار رائے، کرن کمار رائے، ششی کمار رائے، آشوتوش کمار پانڈے پنٹو جی، ارریہ آر ایس کے شویتا پانڈے کشور کمار پانڈے نے اس اعزاز کے لئے سمیت کمار کو مبارکباد دی ہے، جس کا سلسلہ ہنوز جاری وساری ہے۔

